

Bhimber Bar Association demands inclusion of Bashinda-e-Riyasat Jammu & Kashmir in #Census2023 form.
ضلعی بار ایسوسی ایشن بھمبر نے اپنے اجلاس منعقدہ بتاریخ ۹ مارچ ۲۰۲۳ بمقمام بھمبر، پاکستان، آزاد جموں وکشمیر اور گکگت بلتستان میں مارچ ۲۰۲۳ میں ہونے والی مردم شماری کے حوالے سے کشمیر ڈیویلپنٹ فاوؑنڈیشن کے بریفنگ پیپر میں مدرج خدشات اور مطالبات جو کہ لف ہذا ہیں کی حمایت میں قرداد منظور کرتے ہوے:
ہم پاکستان کے محکمہ مردم شماری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان اور آزاد جموں کشمیر و گلگت بلتستان میں ہونے والی مردم شماری کے فارم میں فوری طور پر ترمیم کرے ۔ ہم مردم شماری کے فارم میں سوال نمبر 8 آپ کی قومیت کیا ہے؟ کے جواپ میں 'با شندہ ریاست جموں و کشمیر' کے اندراج کا آپشن فراہم کرنے اور سوال نمبر 7 آپ کی مادری زبان کیا ہے ؟ کے جواب میں پہاڑی اور گوجری زبان لکھنے کا آپشن شامل کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔