

The District Bar Association Poonch has pass a resolution for the inclusion of Bashinda-e-Riyasat Jammu and Kashmir in the #Census2023 form and Pahari and Gojri languages as an option.
ضلعی بار ایسوسی ایشن پونچھ اپنے اجلاس منعقدہ بتاریخ ۸ مارچ ۲۰۲۳ بمقمام رولاکوٹ، پاکستان، آزاد جموں وکشمیر اور گکگت بلتستان میں مارچ ۲۰۲۳ میں ہونے والی مردم شماری کے حوالے سے کشمیر ڈیویلپنٹ فاوؑنڈیشن کے بریفنگ پیپر میں مدرج خدشات اور مطالبات جو کہ لف ہذا ہیں کی حمایت میں قرداد منظور کرتے ہوے:
ہم پاکستان کے محکمہ مردم شماری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان اور آزاد جموں کشمیر و گلگت بلتستان میں ہونے والی مردم شماری کے فارم میں فوری طور پر ترمیم کرے ۔
ہم مردم شماری کے فارم میں سوال نمبر 8 آپ کی قومیت کیا ہے؟ کے جواپ میں 'با شندہ ریاست جموں و کشمیر' کے اندراج کا آپشن فراہم کرنے اور سوال نمبر 7 آپ کی مادری زبان کیا ہے ؟ کے جواب میں پہاڑی اور گوجری زبان لکھنے کا آپشن شامل کرنے کی درخواست کرتے ہیں۔