پاکستان کی قومی زبان اردو کو بطورسرکاری،دفتری اور تعلیمی زبان رائج کیا جائے

This petition had 7,070 supporters

The Issue

قائداعظم محمد علی جناحؒ نے 25 فروری 1948 کو اردو کو پاکستان کی قومی زبان قرار دیا تھا، جسے قانون ساز اسمبلی نے متفقہ طور پر منظورکیا۔ دستور پاکستان 1973 میں اردو کو قومی زبان قرار دیتے ہوئے پندرہ سالوں میں سارے نظام مملکت کو اردو میں منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ سپریم کورٹ پاکستان نے 8ستمبر 2015 کو دستور کے آرٹیکل 251 کے مطابق قومی زبان اردو کو ریاست کے تمام شعبہ جات میں بطور دفتری، سرکاری اور تعلیمی زبان نافذ کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس میں سی ایس ایس سمیت تمام سرکاری ملازمتوں کے امتحان اور انترویو بھی اردو میں لینے کا حکم دیا تھا۔سپریم کورٹ نے اسے بنیادی انسانی حق تسلیم کرتے ہوئے فوری نفاذ کا حکم دیا لیکن حکمران اور بیوروکریسی نفاذ اردو کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔ ہم وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کرنے ہیں کہ پاکستان کی قومی زبان کو عزت دی جائے اور اسے  بطور سرکاری زبان   ہر شعبہ زندگی میں فوری طور پر نافذ کیا جائے

avatar of the starter
تحریک نفاذ اردو پاکستانPetition Starter

The Decision Makers

وزیراعظم پاکستان عمران خان
وزیراعظم پاکستان عمران خان
Prime Minister Secretariat Islamabad Pakistan
Cabinet Division, Govt of Pakistan
Cabinet Division, Govt of Pakistan

Petition Updates