اردو رسم الخط کے تحفظ اور رومن اردو کے انسداد کے لیے قانون سازی کا مطالبہ

The Issue
یٹیشن کا مقصد (Petition Goal):
ہم حکومتِ پاکستان اور قومی اسمبلی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اردو زبان کے روایتی رسم الخط (نستعلیق) کو آئینی تحفظ فراہم کیا جائے اور رومن اردو کے بڑھتے ہوئے غیر رسمی استعمال کے انسداد کے لیے مؤثر قانون سازی کی جائے۔
پیٹیشن کا مکمل متن (Petition Description):
محترم حکومتی نمائندگان، ارکانِ پارلیمنٹ، اور صدرِ پاکستان،
ہم، پاکستان کے شہری، گہری تشویش کے ساتھ یہ پیٹیشن پیش کر رہے ہیں کہ ہماری قومی زبان اردو کا اصل رسم الخط (نستعلیق) خطرے سے دوچار ہے۔ اردو کو انگریزی حروف میں لکھنے کا رواج، جسے عرفِ عام میں رومن اردو کہا جاتا ہے، تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔
یہ رجحان:
- نوجوان نسل کو اپنی زبان، ادب، اور تہذیب سے کاٹ رہا ہے؛
- موبائل فونز، سوشل میڈیا، اور اشتہارات میں اردو رسم الخط کی جگہ رومن اردو لے رہا ہے؛
- اداروں، اسکولوں، اور مارکیٹنگ کمپنیوں میں اردو لکھنے پڑھنے والے ماہرین کی کمی پیدا کر رہا ہے؛
- قومی شناخت کو کمزور کر رہا ہے۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:
۱: اردو رسم الخط کو آئینی تحفظ دیا جائے۔
۲: رومن اردو کے استعمال کو مخصوص شعبوں (سرکاری ادارے، اشتہارات، سائن بورڈز، پیکیجنگ، وغیرہ) میں قانوناً ممنوع قرار دیا جائے۔
۳: سختی سے عمل درآمد کے لیے واضح ضابطے، ادارے اور عوامی شکایت کا نظام متعارف کروایا جائے۔
۴: متاثرہ کاروبار کو عبوری وقت دیا جائے:
- دکانوں کے سائن بورڈز: 1 ماہ
- بل بورڈز / اشتہارات: 3 ماہ
- اشیاء کی پیکیجنگ: 6 ماہ
۵: نصاب میں اردو رسم الخط کی اہمیت کو شامل کیا جائے اور نجی اسکولوں میں اردو کو لازمی طور پر پڑھایا اور لکھوایا جائے۔
ہماری زبان، ہماری پہچان ہے۔ اردو رسم الخط کی بقا، صرف زبان کا نہیں بلکہ پاکستان کی تہذیبی بقا کا سوال ہے۔
ہم امید رکھتے ہیں کہ حکومت فوری اقدامات کرے گی، اور ہم سب اس مہم کا حصہ بن کر اپنی نسلوں کو ایک مضبوط تہذیبی بنیاد فراہم کریں گے۔
براہ کرم اس پیٹیشن پر دستخط کریں اور آگے شیئر کریں۔
سید فصیح الدین احمد
283

Petition Updates
Share this petition
Petition created on April 18, 2025