Petition updateWe want Pakistan Allied Health Professionals CouncilSupport us on 12th August 2020 at 5pm on Twitter with the hashtag #EstablishAHPCouncil
Muhammad FaisalFaisalabad, Pakistan
10 Aug 2020

اسلام علیکم!
امید ہے آپ سب لوگ خیریت سے ہونگے.

جیسا کہ آپ سب لوگوں کو معلوم ہے کہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کی پاکستان میں کوئی کونسل نہیں جسکی وجہ سے نا تو ہماری کوئی پہچان ہے، نا ہی ہمارے لیے گورنمنٹ کے پاس نوکریاں ہیں اور نا ہی ہم 17،16 سالہ پروفیشنل میڈیکل تعلیم ہونے کے باوجود اپنا کوئی ہیلتھ سیٹ اپ بنا سکتے ہیں.پرائیویٹ نوکریوں میں نا صرف ہمارے ساتھ ٹیکنیشینز جیسا سلوک کیا جاتا ہے  بلکہ ہمیں ٹیکنیشینز کی تنخواہ پر رکھا جاتا ہے. ڈاکٹرز نے تو ہمارے اوپر عطائی کا لیبل چسپا کر دیا ہے.
ان تمام مسائل کے حل کیلئے ہم نے ایک چھوٹی سی شروعات کی ہے.
جس طرح ہم سب نے پہلے WeWantAHPCouncil# کا ٹرینڈ کامیابی کے ساتھ چلایا تھا اب اسی طرح ہم ٹویٹر پر EstablishAHPCouncil# کا ٹرینڈ چلانا چاہ رہے ہیں جس سے نا صرف میڈیا پر یہ مسئلہ دوبارہ آئے گا بلکہ گورنمنٹ پر بھی دباؤ بڑھے گا. (پب جی گیم کی مثال آپ سب لوگوں کے سامنے ہے)

یہ ٹرینڈ 12 اگست، بروز بدھ، شام 5بجے ٹویٹر پر چلایا جائے گا.
آپ سب نے کرنا یہ ہے کہ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹس میں
#EstablishAHPCouncil
لکھنا ہے.

آپ سب سے گزارش ہے کہ اس مہم میں ہمارا ساتھ دیں، جتنی زیادہ ہو سکے ٹویٹس کریں اور EstablishAHPCouncil# سرچ میں لکھے. اس پر جتنی بھی ٹویٹس ہوں انہیں لائک کریں، ری ٹویٹ کریں اور کمنٹ کریں. تا کہ ہماری آواز دور تک جائے اور اسکا مثبت نتیجہ نکلے.
(ہیش ٹیگ لکھتے وقت سپیلنگ کا لازمی خیال رکھیں)


اس مہم میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی تقریباً تمام ٹیکنالوجسٹ سوسائیٹیز ہمارے ساتھ ہیں
اسکے علاوہ پاکستان یوتھ فورس جیسی کئی NGOsبھی ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے.
اپنے حق کیلئے آواز اٹھائیں ورنہ بہت دیر ہو جائے گی.
مزید رہنمائی کیلئے آپ ہمیں ٹویٹر پر فالو کریں:
https://twitter.com/PYMTAofficial
اللہ آپکا حامی و ناصر ہو
(پاکستان ینگ میڈیکل ٹیکنالوجسٹس ایسوسی ایشن)

Copy link
WhatsApp
Facebook
Nextdoor
Email
X