Petition updatePakistan Should Accept Israel

کشمیر، بھارت، فلسطین، اسرائیل اور پاکستان

Peace International
26 Dec 2020

مسئلہ فلسطین میں ہم براہ راست فریق نہیں ہیں۔ قبلہ اول اور مذہبی رشتہ ضرور ہے۔ بطور مسلمان ہماری تمام تر ہمدردیاں فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ غزہ میں یہودی بستیوں کی تعمیر بھی فلسطینی عوام کے حقوق پر کھلا ڈاکہ اور اسرائیل کی بدمعاشی ہے۔

انسانی حقوق اور فلسطین کے حق خود اداریت کو پس و پست ڈال کر اسرائیل کے عمل کی حمایت نہیں کی جا سکتی ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کی اکثریت اسرائیل کے اقدام کی مذمت کرتی ہے مگر اس بات پر بھی زور دیا جاتا ہے کہ مذاکرات سے دو ریاستی حل تلاش کیا جائے۔ فلسطین کی آزادی، خود مختاری اور مظالم کے خاتمہ کے لئے پائیدار حل کے لئے ضروری ہے کہ ڈائیلاگ کیا جائے۔

پاکستان کے سیاسی حلقوں میں بھی دو ریاستی حل پر رائے پائی جاتی ہے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے پر بھی آمادگی موجود ہے مگر مذہبی حلقوں کے شدید ردعمل کا خوف ہے جو انہیں اظہار سے روکتا ہے۔ اسرائیل کو تسلیم کرنا ایک سیاسی معاملہ ہے۔ اس کا مذہب سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ نفرتوں سے ہم کوئی جنگ نہیں جیت سکتے ہیں۔ نفرتوں کی تبلیغ سے ہم نے بہت کچھ کھو دیا ہے۔ آخری حل بات ہے۔

Copy link
WhatsApp
Facebook
Nextdoor
Email
X