Unnecessary delay in accountability of Pakistan ex prime minister Nawaz Sharif

0 have signed. Let’s get to 200!


پاکستان کا شمار ان چند شدید مالی بحران کے شکار بدقسمت ممالک میں ہوتا ہے جن کی مالی مشکلات کی اصل وجہ حکمرانوں کی مالی بدعنوانیاں، رشوت خوری اور اقربا پروری ہے۔ پاکستان کے تین دفعہ رہنے والے سابق سربراہ نوازشریف بھی اپنی مالی  بدعنوانیوں، اختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری وسائل کو اپنے ذاتی مفادات کیلئے استعمال میں لانے کیلئے دنیا بھر کے اخبارات، رسائل، انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہے۔ اس سلسلے میں عدالت عالیہ کی نگرانی میں کی گئی چھ قومی اداروں کی تحقیقات سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ نوازشریف کے اوپر لگے ہوۓ تمام الزامات درست ہیں۔ جس کیلئے عدالت عالیہ پاکستان کے ایک پانچ رکنی بینچ نے پانچ صفر کے متفقہ فیصلہ سے نوازشریف کے وزیراعظم کے عہدے سے بیدخلی کے احکامات جاری کئے۔ اور مالی بدعنوانیوں کے تمام مقدمات فیصلے کیلئے نیب کو بھجوا دئیے۔ لیکن دیکھنے میں آیا ہے کہ نیب مجرم کی شان و شوکت اور دبدبہ کی وجہ سے مقدمات میں سست روی کا شکار ہے۔ اور اس کے خلاف مقدمات میں اس طرح کی تندہی نہیں دکھا رہا ہے جو ملک کے دوسرے مجرموں کے خلاف دکھاتا ہے۔ اس لئے پاکستانی قوم اور دنیا بھر کے قانون پسند شہری چئرمین نیب پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ نوازشریف کے خلاف مقدمات اس کی شان و شوکت کو خاطر میں لاۓ بغیر انجام تک پہنچائیں اور پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت جلد از جلد قوم کو واپس دلوانے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ تاکہ ریاست ترقی و امن کی راہ پر گامزن ہو۔



Today: Jamshaid is counting on you

Jamshaid Khan needs your help with “DG NAB, Pakistan: Accountability of Pakistan ex prime minister Nawaz Sharif”. Join Jamshaid and 197 supporters today.