Awareness regarding religions hatred

0 have signed. Let’s get to 100!


جناب... دل تو نہیں کہہ رہا کہ آپ کا نام لوں چلیں لے لیتے ہیں. چیف جسٹس ثاقب نثار صاحب، یہ آپ نے کوئٹہ میںں اپنی تقریر کے دوران کیا کہہ دیا کہ دو قومی نظریے می‍ں ایک وہ قوم ہے جس کا می‍ں نام ہی نہیں لینا چاہتا. کیا آپ کو پتا ہے اس ملک میں ۵۰ لاکھ سے زائد "وہ" بستے ہیں جن کا آپ نام نہیں لینا چاہتے.
چلیں چھوڑیں آپ مجھ جیسے ایک عام پاکستانی کو...

کیا آپ اس ملک کے منتخب ہندو نمائندگان جو قومی اسیمبلی اور چار صوبائی اسیمبلیوں میں ہیں ان سے اظہار لاتعلقی کریں گے؟ 
کیا آپ اپنے ہی ہم پیشہ اور ایمنادار جج مرحوم رانا بھگوان داس کے مذہب کا نام نہی‍ں لینا پسند کریں گے؟
کیا آپ طالبانوں سے لڑتے ہوئے پاک فوج کو جوانو‍‍ں اشوک کمار ور لال چند جنہوں نے اپنی جان کا نظرانہ دے دیا ان کے مذہب کا نام نہیں لیں گے؟ 
کیا آپ اس ملک کی پہلی دستور ساز اسیمبلی جس کو میرے قائد محمد علی جناح نے ۱۱ اگست کو خطاب کیا تھا اس کی صدارت کرنے والے پاکستان کے پہلے وزیر قانون جوگندر ناتھ منڈل کے مذہب کا نام نہیں لیں گے؟ 
کیا آپ اس ملک کے پہلے ترانے کے خالق جگناتھ آزاد کے مذہب کا بھی نام نہیں لیں گے؟ 
کیا آپ اپنی کورٹ می‍‍ں انصاف کے طلبگار کا پہلے مذہب پوچھیں گے؟

آپ آج ہماری کورٹ می‍ں ہیں. ہمیں جواب دیں.

آپ کے انصاف کا طلبگار 
ایک پاکستانی ہندو شہری



Today: Deepak is counting on you

Deepak Maheshwari needs your help with “Chief Justice - Supreme Court of Pakistan : Awareness regarding religions hatred”. Join Deepak and 38 supporters today.