14 Days Institutional Quarantine in Saudi Arabia for Pakistani Expats

14 Days Institutional Quarantine in Saudi Arabia for Pakistani Expats

0 have signed. Let’s get to 1,000!
At 1,000 signatures, this petition is more likely to be featured in recommendations!
Mashaal Sameer started this petition to Ambassador of Pakistan in Saudi Arabia and

جناب جنرل بلال اکبر صاحب
سفیرپاکستان، پاکستان ایمبیسی سعودی عرب
گزارش یہ ہے کے پاکستانی اکسپیٹریٹ کی ایک کثیر تعداد جو سعودی میں ملٹینیشنل اور گورنمنٹ اداروں سے منسلک ہیں اور سہی مانوں میں پاکستان کے لیے فخر کا باعث ہیں اور زرمبادلہ کا اہم ترین ذریعہ ہیں ،کئی مہینوں سفارتی ناکامیوں کی وجہ سے پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں۔
بدقسمتی سے اکسپیٹریٹ کا یہ اھم ترین طبقہ قطعی طور پر نظر انداز ہو رہا ہے۔ پچھلے سفیر کی طرح اپ بھی اس مشکل گھڑی میں خاطر خواہ کردار ادا کرنے سی بلکل عاجز رہے ہیں اور ماسوائے زوم پے یکطرفہ وڈیو خطاب کرنے کے کوئی اور کام سرانجام نہیں دے پائے جس کا ان حالات میں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
برائے مہربانی اکسپیٹریٹ کے لیے سعودی حکومت سے سعودی عرب میں 14 دن کا انسٹیٹیوشنل قرنطینہ طے کروائیں اور جلداز جلد اسے پاکستان میں پھنسے ہوئے افراد کیلئے لاگو کریں، جس کے کل اخراجات اکسپیٹریٹ خود ادا کرنے پر راضی ہیں۔ موجودہ حالات میں اس سے بہتر فیصلہ نہیں ہو سکتا۔ یہ اقدام ہزاروں افراد کی نوکریاں بچا سکتا ہے۔ اس میں آپکا نہ تو کوئی خرچہ ھوگا اور نہ ہی کوئی ڈپلومیٹک دقت ۔ سارے اخراجات اکسپیٹریٹ خود برداشت کریں گے، اپ کو صرف سفارتی کوشش کرنی ہے جو آپکی ذمہ داریوں کا حصہ ہے۔
برائے مہربانی اس اہم اقدام کو نظر انداز نہ کریں اور جلداز جلد اسے پاکستان میں پھنسے ہوئے افراد کیلئے لاگو کروایں۔
آپ کی کوششوں کا انتظار رہے گا۔

0 have signed. Let’s get to 1,000!
At 1,000 signatures, this petition is more likely to be featured in recommendations!