فحش اشتہارات اور دوسرے غیر اخلاقی نشریات پر پابندی لگائیں

0 haben unterschrieben. Nächstes Ziel: 100.


پیارے پاکستانیوں

کیا آپ بھی پیمرا کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں. کیا آپ بھی ماضی کے کچھ سالوں سے پاکستانی ٹی وی کی نشریات میں منفی تبدیلیاں محسوس کر رہے ہیں. غیر اخلاقی اور فحش اشتہارات اور نشریات ہر چینل کی زینت بنے ہوئے ہیں. جب جب ان کے خلاف آواز اٹھائی جاتی ہے یہ کچھ سدھر جاتے ہیں. لیکن کچھ عرصے بعد پھر اپنے ایجنڈے کی تکمیل کرتے نظر آتے ہیں. 

یہ فحش اور غیر اخلاقی نشریات نہ صرف ہمارے مذہب کی نفی کرتے ہیں بلکہ بر صغیر کی ریت و روایات کے بھی خلاف ہیں. یہاں بسنے والے دوسرے مذاہب کے لوگ بھی ایسی نشریات کی نفی کرتے ہیں. 

حال تو یہ ہو چکا ہے کہ آپ اپنی فیملی کے ساتھ بیٹھ کر اب ٹی وی نہیں دیکھ سکتے. اس سے پہلے کہ ہم اس ننگے پن کے مزید عادی بنا دیے جائیں اور ہمیں یہ سب کچھ مزید نارمل لگنے لگے ہمیں اس کے خلاف آواز اٹھانی ہے. ہمیں اس کے خلاف احتجاج کرنا ہے تاکہ پارلیمنٹ میں بیٹھے عوامی نمائندے ہماری آواز سن سکیں اور اس کھلی بے حیائی کے خلاف حکومتی سطح پر کچھ اقدامات کر سکیں

اس لئے  آپ سب سے گذارش ہے کہ اس پیٹیشن کو سائن کریں اور خوب پھیلائیں تاکہ ہماری نسلیں اس بے حیائی سے محفوظ رہیں

شکریہ