بجٹ 2022 میں قومی ترجیحات میں تبدیلی وقت کے اولین ضرورت ۔۔

بجٹ 2022 میں قومی ترجیحات میں تبدیلی وقت کے اولین ضرورت ۔۔

Started
3 June 2022
Signatures: 172Next Goal: 200
Support now

Why this petition matters

Started by Sania Khan

پاکستانی عوام اس ملک کے ٹیکس پیئر اور ووٹر ہونے کی حیثیت سے پارلیمان میں موجود اپنے نمائندوں ، خادموں کے خلاف اس پیٹیشن کا آغاز کرتی ہیں جن کی سربراہی میں ہر سال بجٹ کا ایک بڑا حصہ فوج کے پیٹ میں چلا جاتا ہے اور ہمارے خون سے انکو مشروب پلایا جاتا ہے جس سے ٹپکنے والے قطرے پارلیمان میں موجود یہ خادم نوچتے ہیں اور ہماری حالت قبر میں موجود اس ڈھانچے سی ہو چکی ہیں  جس سے زیر زمین موجود ہر جاندار فیض یاب ہوتے ہوتے اسکے تمام اعضاء کھاجاتا ہے باقی صرف کفن کے کچھ حصے بچتے ہیں ۔ سال 2022 میں تاریخ کی سب سے گہری مہنگائی کا بم لوگوں کے سروں پہ پھاڑنا انکی اپنے گھروں کو لوٹنے کی تیاری ہے ۔ اگر اس سال کے بجٹ میں دفاعی اخراجات پر قدغن نہیں لگایا گیا، سرکاری افسران کا مفت پیٹرول اور کروڑوں کی گاڑیاں واپس ملکی خزانے میں جمع نہیں کی گئی ، حکمران طبقے اور اشرافیہ کو ملنے والی تمام مراعات کو فوری بند نہیں کیا گیا ، تعلیم اور صحت کے بجٹ میں اضافہ نہیں کیا گیا اور عوام کے سر سے مہنگائی کا پہاڑ اتار کر انکے سر پہ نہیں رکھا گیا تو آنے والے مہینوں کے اندر ہم ملک گیر ہڑتال کی طرف جائیں گے اور اس ملک میں ایک پہیہ نہیں ہل سکے گا جب تک حکمران طبقے کی ساری دولت ملکی خزانے میں جمع نہیں۔ ہوتی اور انکو ننگا سلاخوں کے پیچھے نہیں۔ ڈالا جاتا یہ ہڑتال جاری رہے گا ۔۔۔۔ اس ملک کے عام افراد کو کسی نام نہاد جمہوری قیادت کا چورن مزید بیچیں ۔ قومی ترجیحات میں انقلابی تبدیلیوں کے بغیر یہاں کا ہر فرد آپ کا گریبان پکڑنے کو تیار بیٹھا ہے 

یہ تحریری شکل میں شاید آخری تکرار ہو اس کے بعد تحریکی شکل اختیار کریں گا ۔

 

 

 

Support now
Signatures: 172Next Goal: 200
Support now